پیغمبراسلام (ص) اور اہلبیت (ع) کی شان میں گستاخی کرنے والے دہشتگرد ہیں
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i275410-پیغمبراسلام_(ص)_اور_اہلبیت_(ع)_کی_شان_میں_گستاخی_کرنے_والے_دہشتگرد_ہیں
سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے لاہور میں کونسل کے تھنک ٹینک کے سہ ماہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر گستاخیاں روکنے کیلئے ریاست اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Mar ۱۴, ۲۰۱۷ ۰۵:۲۳ Asia/Tehran
  • پیغمبراسلام (ص) اور اہلبیت (ع) کی شان میں گستاخی کرنے والے دہشتگرد ہیں

سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے لاہور میں کونسل کے تھنک ٹینک کے سہ ماہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر گستاخیاں روکنے کیلئے ریاست اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ پیغمبراسلام (ص) اوراہلبیت (ع) کی شان میں گستاخی کرنے والے اصل دہشتگرد ہیں اور انھیں سزا ملنی چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ اگرحکمرانوں کے خلاف کوئی بات کی جاتی ہے تو انھیں راتوں رات پابند سلاسل کیا جاتا ہے جبکہ رسول خدا (ص) اوراہلبیت (ع) کے خلاف بات کرنے اور گستاخی کرنے والوں کے خلاف کسی بھی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی جاتی۔

انہوں نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، سوشل میڈیا پر گستاخیاں کرکے پاکستان کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلنے کی سازشیں ہو رہی ہیں.

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ حکمراں پاکستان کو لادین ریاست بنانا چاہتے ہیں جو کبھی ممکن نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنیوالوں کیخلاف کارروائی نہ ہونا المیہ ہے، مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتے ہیں لیکن رسول خدا، اہلبیت اورقرآن مجید کی بے حرمتی برداشت نہیں کر سکتے۔