سعودی فوجی اتحاد امریکی ایجنڈے کا حصہ
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i281848-سعودی_فوجی_اتحاد_امریکی_ایجنڈے_کا_حصہ
سنی اتحاد کونسل پاکستان نے کہا ہے کہ سعودی فوجی اتحاد امریکی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۰۶, ۲۰۱۷ ۰۴:۱۹ Asia/Tehran
  • سعودی فوجی اتحاد امریکی ایجنڈے کا حصہ

سنی اتحاد کونسل پاکستان نے کہا ہے کہ سعودی فوجی اتحاد امریکی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے برطانوی علماء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی فوجی اتحاد امریکی ایجنڈے کے تحت بنایا گیا ہے، سعودی عسکری اتحاد مسلم امہ کے انتشار کا سبب بنے گا۔

سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ عالمی سعودی فوجی اتحاد فرقہ واریت کی بنیاد پر بنایا گیا اسی لئے پاکستان کو اس میں شامل نہیں ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر 70 سال  سے ابھی تک حل نہیں ہوا جو کہ غور طلب ہے۔

چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ افغان صدر کا دورہ پاکستان کی دعوت کو مسترد کرنا حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کا ثبوت ہے۔