وزیراعظم پاکستان کا دورہ سعودی عرب و قطر
Jun ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۴:۵۹ Asia/Tehran
پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں
پاکستانی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف سعودی عرب اور قطر کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کی غرض سے پیر کو ریاض روانہ ہوگئے ۔ اس رپورٹ کے مطابق پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ بھی نواز شریف کے ساتھ ریاض گئے ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف ریاض کے بعد قطر اور متحدہ عرب امارات کا بھی دورہ کریں گے۔ریاض روانہ ہونے سے قبل وزیر اعظم نواز شریف نے عرب ملکوں میں تعینات پاکستان کے سفیروں کی کانفرنس سے بھی خطاب کیا ۔