Jul ۰۸, ۲۰۱۷ ۱۶:۲۹ Asia/Tehran
  • جنرل راحیل شریف کی پاکستان واپسی

سعودی عرب کے خود ساختہ فوجی اتحاد کی کمان سنبھالنے والے پاکستانی فوج کے سابق سربراہ جنرل راحیل شریف پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق راحیل شریف گزشتہ روز خصوصی طیارے کے ذریعے صوبہ پنجاب کے صدر مقام لاھور پہنچے ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ جنرل راحیل شریف کے ساتھ متعدد سعودی عہدیدار بھی پاکستان آئے ہیں تاہم ان کی شناخت اور عہدے ظاہر نہیں کیے جا رہے ہیں۔
راحیل شریف نے اکیس اپریل کو سعودی عرب کی قیادت میں یمن پر جارحیت کرنے والے اتحاد کی کمان سنھبالنے کے لیے ریاض کا دورہ کیا تھا۔ کچھ عرصہ قبل ایسی اطلاعات آئی تھیں کہ جنرل راحیل شریف سعودی فوجی اتحاد سے استعفی دینے اور وطن واپس جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ جنرل راحیل شریف، سعودی عرب میں امریکہ کے حد سے زیادہ اثر و رسوخ سے نالاں ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف قائم ہونے والا یہ اتحاد پہلے ہی ناکام ہوگیا ہے۔ پاکستان کے سیاسی رہنما اور ارکان پارلیمنٹ بھی، جنرل راحیل شریف کی سعودی اتحاد سے علیحدگی کے خواہاں ہیں۔