سپریم کورٹ نے عمران خان کو طلب کرلیا
Jul ۱۱, ۲۰۱۷ ۲۰:۳۹ Asia/Tehran
پاکستان کی سپریم کورٹ نے حزب اختلاف کے رہنما عمران کو خان کو عدالت میں طلب کرلیا ہے۔
چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ عمران خان کے خلاف مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی درخواست کی سماعت کر رہا ہے۔
عمران خان کی جانب سے مناسب معاونت فراہم نہ کرنے اور ان کے وکیل کی غیر حاضری پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ عمران خان خود عدالت میں پیش ہو کر بتائیں کہ کیس کو کس طرح آگے چلانا ہے۔
عدالت نے عمران خان کے لندن فلیٹ کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو کیری پیکر سے ملنے والی ایک لاکھ اٹھاسی ہزار پاؤنڈ کی رقم کے ثبوت بھی عدالت کو فراہم کیے جائیں۔
عدالت نے کیس کی سماعت چودہ جولائی تک کے لیے ملتوی کردی۔