Jul ۲۸, ۲۰۱۷ ۲۰:۰۵ Asia/Tehran
  • تحریک انصاف یوم تشکر منائے گی

پاکستان تحریک انصاف نے اتوار کو یوم تشکر منانے کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے اتوار کو پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں یوم تشکر منانے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک سال پاناما کیس کے لیے جدوجہد کی اور ایک طویل جدوجہد کے بعد ہمیں کامیابی ملی جس پر اللہ تعالی کے شکر گزار ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ ملک کی عدلیہ چاہے تو طاقتور کا بھی احتساب ہوسکتا ہے۔
دوسری طرف مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کیا اور کوئی بحران پیدا نہیں ہونے دیا ہے۔
ادھر میاں نواز شریف کی صاحب زادی مریم نواز نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ ایک اور منتخب وزیر اعظم کو گھر بھیج دیا گیا۔