Aug ۱۵, ۲۰۱۷ ۲۰:۰۰ Asia/Tehran
  • نااہلی کے خلاف نوازشریف کی اپیلیں

پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف نے پاناما کیس کے سلسلے میں سپریم کورٹ کی جانب سے اپنی نااہلی کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کے لئے تین اپیلیں دائر کردی ہیں۔

سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے نظرثانی کی یہ اپیلیں دائر کی ہیں۔
پاکستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر سپریم کورٹ کی جانب سے اٹھائیس جولائی کو حتمی فیصلہ سنانے والا پانچ رکنی بینچ ہی نظرثانی کی ان اپیلوں کی سماعت کرے گا۔
نوازشریف کی جانب سے دائر کی گئی تین اپیلوں میں سے ایک میں درخواست کی گئی ہے کہ نظرثانی کی اپیلوں پر فیصلے تک پاناما کیس کے فیصلے پر مزید عمل درآمد کو روک دیا جائے۔
نوازشریف کی طرف سے دائرکی گئی تینوں میں اپیلوں میں کہا گیا ہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ قانون کے خلاف اور حقائق کے منافی ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ اٹھائیس جولائی کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے پانامالیکس کیس کے حوالے سے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ پر فیصلہ سناتے ہوئے نوازشریف کو وزارت عظمی کے عہدے کے لئے نااہل قراردے دیا تھا۔