شریف خاندان کے خلاف نیب کی تحقیقات
Aug ۱۶, ۲۰۱۷ ۱۵:۵۹ Asia/Tehran
پاکستان کے قومی احتساب بیورو نیب نے نااہل قرار دئے جانے والے وزیراعظم نوازشریف اور ان کے خاندان کے خلاف چار ریفرنسز قائم کرنے کے لئے نئی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
نیب نے نوازشریف اور ان کے خاندان کے خلاف نئی تحقیقات کا آغاز سپریم کورٹ کے اٹھائیس جولائی کے فیصلے کے مطابق کیا ہے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق نیب نے دو ریفرنس لاہور اور راولپنڈی کے ریجنل دائریکٹوریٹس کو سونپ دیئے ہیں اور دونوں ہی ریفرنسوں کو راولپنڈی اور اسلام آباد کی احتساب عدالتوں میں پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے اٹھائیس جولائی کے فیصلے میں کہا تھا کہ شریف خاندان آف شور کمپنیوں اور ان کی ظاہر کی گئی آمدنی سے زائد اثاثوں کی ملکیت سے متعلق تحقیقات کے دوران جے آئی ٹی کے سامنے خود کو بے قصور ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے۔