پاکستان کے وزیر خارجہ کا دورہ ایران
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i296873-پاکستان_کے_وزیر_خارجہ_کا_دورہ_ایران
پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف پیر کو ایران کا دورہ کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات کریں گے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۹, ۲۰۱۷ ۰۳:۵۰ Asia/Tehran
  • پاکستان کے وزیر خارجہ کا دورہ ایران

پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف پیر کو ایران کا دورہ کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات کریں گے۔

نجی ٹی وی  کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف  اس دورے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے افغانستان کے حوالے سے جاری کردہ پالیسی اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر اپنے ایرانی ہم منصب سے تبادلہ خیال کریں گے۔

پاکستان کے وزیر خارجہ اپنے دورے میں ایرانی ہم منصب سے ملاقات کے دوران افغانستان میں امن اور سیاسی عمل کے لئے تجاویز پر غور کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے چین جانے سے قبل میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنے دورہ چین کے بعد ایران جائیں گے۔