پاکستان کے وزیر خارجہ کا دورہ ایران
Sep ۰۹, ۲۰۱۷ ۰۳:۵۰ Asia/Tehran
پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف پیر کو ایران کا دورہ کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات کریں گے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف اس دورے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے افغانستان کے حوالے سے جاری کردہ پالیسی اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر اپنے ایرانی ہم منصب سے تبادلہ خیال کریں گے۔
پاکستان کے وزیر خارجہ اپنے دورے میں ایرانی ہم منصب سے ملاقات کے دوران افغانستان میں امن اور سیاسی عمل کے لئے تجاویز پر غور کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے چین جانے سے قبل میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنے دورہ چین کے بعد ایران جائیں گے۔
ٹیگس