Sep ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۵:۵۴ Asia/Tehran
  • میانمار میں مسلمانوں کے نسلی تصفیے کی مذمت

پاکستان کے ارکان سینیٹ نے ایک قرار داد کے ذریعے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت کی ہے۔

پاکستانی سینیٹ کی پاس کردہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ مذہب اور نسل کی بنیاد پر انسانوں کے خلاف تشدد کا کوئی جواز نہیں ہے۔ اس قرار داد میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل اور تشدد کو مسلمانوں کے نسلی تصفیے کے طے شدہ منصوبے کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔پاکستانی سینیٹ کے ارکان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ میانمار میں مسلمانوں کے قتل عام اور نسلی تصفیے کے خلاف ٹھوس ردعمل ظاہر کرے۔پاکستان کے سینیٹ کے ارکان نے حکومت پاکستان نے بھی کہا ہے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کے معاملے کو اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل میں اٹھانے کے لیے لازمی تدابیر اختیار کرے۔

ٹیگس