نواز شریف احتساب عدالت میں طلب
Sep ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۷:۴۴ Asia/Tehran
پاکستان کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو انیس ستمبر کو طلب کرلیا ہے۔
پاکستان کی سپریم کورٹ کے پاناما پیپرز کیس کے فیصلے میں دیئے گئے احکامات کے تناظر میں احتساب عدالت نے نوازشریف کو طلب کرلیا ہے۔
راولپنڈی کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو فلیگ شپ ریفرنس میں جو بیرون ملک قائم کی گئیں سولہ کمپنیوں سے متعلق ریفرنس ہے، سمن جاری کئے۔
احتساب عدالت نے نوازشریف اور ان کے بیٹوں حسن نواز اور حسین نواز کے خلاف آف شور کمپنیوں کی ملکیت کے حوالے سے دائر کیا گیا صرف ایک ریفرنس منظور کیا تھا۔