Feb ۰۳, ۲۰۲۶ ۲۰:۴۵ Asia/Tehran
  • مودی نے ہند–امریکہ تجارتی معاہدے میں قومی مفادات پر سمجھوتہ کیا : راہل گاندھی کا الزام

لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریند مودی پر براہِ راست حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی نے ہند–امریکہ تجارتی معاہدے میں ملک کے مفادات پر سمجھوتہ کر لیا ہے

سحرنیوز/ہندوستا:    مسٹر راہل گاندھی نے منگل کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا اور دیگر کانگریس اراکینِ پارلیمنٹ کے ساتھ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کو پارلیمنٹ میں بولنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی نے آج ایک بار پھرجب لوک سبھا میں چین اور سرحدی صورتحال کا معاملہ اٹھانے کی کوشش کی تو حکمراں جماعت کے اراکین نے مسلسل احتجاج کرکے ان کو اپنی بات مکمل نہیں کرنے دی۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

 

دوپہر دو بجے کے بعد جب لوک سبھا کی کارروائی دوبارہ شروع ہوئی تو ان کے اس بیان پر حکمراں نشستوں سے سخت اعتراضات سامنے آئے اور ایوان کا ماحول ایک بار پھر کشیدہ ہو گیا۔ہنگامہ آرائی کے باعث لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کردی گئی

 

ٹیگس