دفاعی و فوجی شعبوں میں 120 اسٹریٹجک منصوبوں کا افتتاح : ایران کے وزیر دفاع کا اعلان
ایران کے وزیر دفاع نے دفاعی اور فوجی شعبوں میں ایک سو بیس اسٹریٹجک اور حیرت انگیز منصوبوں کے افتتاح کی خبر دی ہے-
سحرنیوز/ایران: انسانیت کے نجات دہندہ حضرت مہدی (ع) کے یوم ولادت اور اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کے موقع پر وزارت دفاع اور مسلح افواج کے تعاون سے ایک سو بیس شراکتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں دفاع ، تیل، گیس اور پیٹرو کیمیکل، ہاؤسنگ، انرجی اور اسٹیل کے شعبوں میں ملک کے اٹھائیس صوبوں میں ایک سو بیس منصوبوں کا افتتاح کیا گیا۔ اس تقریب میں صدر مملکت مسعودی پزشکیان نے بھی شرکت کی-
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
وزیر دفاع جنرل عزیز نصیر زادہ نے بھی تیل، پیٹرو کیمیکل، ہاؤسنگ، توانائی، اسٹیل اور دیگر وزارتوں کے تعاون سے وزارت دفاع اور مسلح افواج کے تعاون سے ایک سو بیس شراکتی منصوبوں کے آغاز کی تقریب میں کہا کہ ان مبارک ایام میں ہم وزارت دفاع کے ایک سو بیس پروجیکٹس کہ جو تکمیل ہوچکے ہیں ان کا صدر مملکت کی موجودگی میں افتتاح ہونے جا رہا ہے - ان ایک سو بیس پروجکٹ میں سے پچپن منصوبے دفاعی اور فوجی منصوبوں سے متعلق ہیں، جن کو ہم کچھ وجوہات کی بنا پر ظاہر کرنے سے گریز کر رہے ہيں-