عمران خان کو گرفتار کرنے کا الیکشن کمیشن کا حکم
پاکستان کی وفاقی پولیس کے ایس ایس پی آپریشن نے الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ نوٹس پر عمران خان کو آئندہ سماعت پر گرفتار کرکے پیش کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
پاکستان کی وفاقی پولیس کے سینیئر افسر ساجد کیانی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ نوٹس اور احکامات پر عمل درآمد کے لئے وفاقی پولیس کو کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کو گرفتار کرکے آئندہ سماعت میں پیش کرنے پر مبنی الیکشن کمیش کی ہدایات پروفاقی پولیس نے پانچ چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کےلئے وفاقی پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے بھی مارے ہیں تاہم اسے کامیابی نہیں ملی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کو گرفتار کرکے آئندہ سماعت میں پیش کرنے کا یہ حکم ایک ایسے وقت جاری کیا ہے جب اس سے پہلے کی سماعت میں عمران خان الیکشن کمیشن کے روبرو پیش نہیں ہوئے۔اگلی سماعت پچیس ستمبر کو ہوگی۔