تحریک انصاف کا قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ
Sep ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۸:۳۷ Asia/Tehran
پاکستان تحریک انصاف نے قبل از وقت عام انتخابات کا مطالبہ کیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نااہل آدمی کو پارٹی سربراہ بنانے کے لئے قانون سازی کے سلسلے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا ہے۔
عمران خان نے دعوی کیا کہ شاہد خاقان عباسی بہت کمزور وزیراعظم ہیں اور جمہوریت کو مضبوط کرنےکیلئےصاف شفاف الیکشن کرائے جانے چاہئے۔
عمران خان نے ہائیکورٹ کی جانب سے عدالت میں طلب کئے جانے پر حاضر ہونے پر آمادگی کا اظہار کیا۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ فاٹا کو خیبر پختونخواہ میں فوری طور پر ضم کردینا چاہیے۔