پاکستان، 5 دہشت گرد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i299509-پاکستان_5_دہشت_گرد_ہلاک
سی ٹی ڈی نے لاہور میں دریائے راوی کے قریب ساندہ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۱, ۲۰۱۷ ۰۳:۴۴ Asia/Tehran
  • پاکستان، 5 دہشت گرد ہلاک

سی ٹی ڈی نے لاہور میں دریائے راوی کے قریب ساندہ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

سی ٹی ڈی نے مصدقہ اطلاع پر ڈیرہ سائیں کے قریب ساندہ کے علاقے میں پناہ لئے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی، دہشت گردوں اور سی ٹی ڈی کے اہلکاروں کے درمیان ڈیڑھ گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جس کے تنیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک جب کہ 3 اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بارود، کلاشنکوف اور موٹرسائیکلیں برآمد ہوئیں جبکہ ہلاک ہونے والے ایک دہشت گردی کی شناخت ضرار کے نام سے ہوئی ہے جو بہاولپور کا رہائشی ہے۔

ہرچند کہ ابھی تک سکیورٹی حکام نے ہلاک دہشت گردوں کے بارے میں کچھ نہیں بتایا کہ ان کا تعلق کس گروہ سے ہے تاہم صوبہ پنجاب میں کالعدم لشکر جھنگوی اور جماعت الاحرار دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں۔