پاکستان میں نوازشریف پر دوبارہ فرد جرم عائد
Nov ۰۸, ۲۰۱۷ ۱۸:۲۰ Asia/Tehran
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے تینوں ریفرنسوں میں سابق وزیر اعظم نواز شریف پر دوبارہ الگ الگ فرد جرم عائد کر دی۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر کے خلاف نیب کی جانب سے دائر تین ریفرنسوں کی سماعت کی-
احتساب عدالت نے نواز شریف پر لندن فلیٹس، العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ سے متعلق ریفرنسوں میں فرد جرم عائد کی-
نوازشریف نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے فیئر ٹرائل کے حق سے محروم اور میرے بنیادی حقوق سے انکار کیا گیا-
انہوں نے الزام لگایا کہ کارروائی سیاسی بنیادوں پر کی گئی- احتساب عدالت نے کیس کی مزید سماعت پندرہ نومبر تک ملتوی کر دی-