ڈیرہ اسماعیل خان کے معروف نوحہ خواں دہشت گردوں کے حملے میں شہید
Nov ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۸:۴۳ Asia/Tehran
پاکستان کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے حملے میں معروف شاعر اور نوحہ خواں صابر حسین شہید ہو گئے۔
ڈیرہ اسماعیل خان سے موصولہ خبروں کے مطابق مسلح دہشت گردوں نے منگل کو معروف شاعر اور نوحہ خواں صابر حسین کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ اپنے گھر سے دفتر جارہے تھے-
بتایا جاتا ہے کہ یہ دہشت گردانہ حملہ کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں نے کیا-
ڈیرہ اسماعیل خان میں پچھلے آٹھ روز میں شیعہ مسلمانوں پر ہونے والا یہ تیسرا حملہ ہے۔ اس سے پہلے ثمرعباس اور عقیل حسین بھی دہشت گردانہ حملوں میں شہید ہو چکے ہیں-
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں کچھ عرصے کے وقفے کے بعد شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے جس سے صوبائی انتظامیہ اور سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔