Nov ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۹:۲۵ Asia/Tehran
  • اسلام آباد کی مسجد اور امامبارگاہ باب العلم پر دہشت گردوں کا حملہ

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مسجد باب العلم پر تکفیری دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے کم سے کم دونمازیوں کو شہید اور متعدد دیگر کو زخمی کردیا

اسلام آباد سے موصول ہونے والی خبروں میں کہا گیا ہے کہ  اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ میں مسجد اور امامبارگاہ باب العلم پر موٹر سائیکل پر سوار دو تکفیری دہشت گردوں نے فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے - اسلام آباد کی پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد گھات لگائے بیٹھے تھے اور موقع ملتے ہی انہوں نے فائرنگ کردی - دہشت گردوں کے حملے میں دو نمازی شہید ہوگئے - حملہ اس وقت کیاگیا جب لوگ نماز مغربین ادا کرکے مسجد سے باہر نکل رہے تھے - شہید ہونے والوں میں آئی بی کا ایک ملازم بھی ہے - زخمیوں کو فوری طور پراسپتال منتقل کردیا گیا ہے - آئی بی کے ملازم شہید کانام حبدار حسین بتایا گیا ہے - دہشت گردی کے اس واقعےکی مختلف حلقوں خاص طور پر شیعہ تنظیموں نے مذمت کی ہے - سیکورٹی اہلکاروں نے مسجد کی جانب جانےوالے راستوں کو بند کردیا ہے - مسجد باب العلم اسلام آباد کی بڑی اور مشہورمساجد میں سے ایک ہے