Mar ۲۷, ۲۰۲۶ ۱۶:۴۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے زیر انتظام ریاست جموں و کشمیر کی اسمبلی میں ایران زندہ باد اور امریکا و اسرائیل مردہ باد کے نعروں کی گونچ+ویڈیو

سرینگر سے ہمارے نمائندے سبط محمد حسن نے رپورٹ دی ہے کہ جموں و کشمیر اسمبلی کا سیشن شروع ہوتے ہی، ایوان امریکا مردہ  باد، اسرائیل مردہ  باد اور  ایران زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا

سحرنیوز/ہندوستان:  ہمارے نمائندے نے بتایا ہے کہ بی جے پی کو چھوڑ کر، تمام جماعتوں کے اراکین، بشمول حزب اقتدار نیشنل کانفرنس، پیپلزڈیموکریٹک پارٹی، کانگریس پارٹی کے اراکین اسمبلی کے ساتھ ہی سبھی آزاد ممبران اسمبلی نے ہم آواز ہوکر امریکا مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکا اور صیہونی حکومت کی ظالمانہ جارحیت کی مذمت کی۔


    اس رپورٹ کے مطابق ریاست جموں و کشمیر کے وزیر اعلی  نے اپنے خطاب میں، ایران کے خلاف امریکا و صیہونی حکومت کے    ظالمانہ حملوں، رہبر انقلاب اسلامی امام سید علی  خامنہ کو شہید کرنے کے گھناؤنے اقدام، میناب کی اسکولی طالبات کے قتل عام، کی سخت مذمت کی۔  
 انھوں نے اپنی تقریر میں شہید رہبر سمیت امریکی و صیہونی حکومت کے غیر قانونی جارحیت شہید ہونے والے سبھی شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ 
 اس موقع  پر ایوان بہت دیر تک ایران  زندہ باد اور امریکا مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گونجتا رہا۔ 
بعض اراکین  اسمبلی  نے اپنے ہاتھوں میں شہید رہبر امام سید علی خامنہ ای کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھی۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس