Mar ۲۷, ۲۰۲۶ ۱۶:۵۲ Asia/Tehran
  • صدر ایران کا سپر اسٹور کا دورہ؛ روزمرہ کی اشیائے خوردونوش کی فراہمی اور قیمتوں میں استحکام پر زور

 ایران کے صدر مسعود پزشکیان نےآج اچانک ایک بڑے چین اسٹور (رفاہ) کا دورہ کیا اور عوام کو فراہم کی جانے والی بنیادی اشیاء کی دستیابی اور تقسیم کے نظام کا قریب سے جائزہ لیا۔

سحرنیوز/ایران:اس موقع پر انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ حساس حالات میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں استحکام اور عوام کی ضروریات کی بنیادی اشیاء کی بلا رکاوٹ رسائی کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
صدر نے اسٹور کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا، عملے اور منتظمین سے بات چیت کی اور ہنگامی حالات کے دوران منصفانہ تقسیم کے نظام کا جائزہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ ہر دکان اور سپلائی سینٹر موجودہ حالات میں ایک اہم محاذ کی حیثیت رکھتا ہے اور بازار میں استحکام برقرار رکھنا بھی قومی خدمت کے مترادف ہے۔
صدر پزشکیان نے اسٹور کے عملے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ اشیائے ضروریہ کی ترسیل آسان بنائی جائے اور قیمتوں کی مسلسل نگرانی کی جائے تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی یا زیادتی کا سامنا نہ ہو۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس