اسلام دشمن قوتیں ملک میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہی ہیں
سنی تحریک پاکستان کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلام دشمن قوتیں ملک میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
پاکستان کے صوبے سندھ میں جشن عید میلاد النبی کی تقریب پر دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والوں کی تدفین کے موقع پر اپنے خطاب میں سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے مغربی ممالک کی سازشوں کی بابت سخت خبردار کیا۔
انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک شام، عراق اور افغانستان کی طرح پاکستان میں بھی بدامنی پھیلا کر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
سنی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج اور سیکورٹی ادارے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور پاکستان اب تک ستر ہزار جانوں کی قربان دے چکا ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ ہندوستان کے خفیہ ادارے بھی افغانستان کے راستے پاکستان میں دہشت گردی پھیلا رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ چار روز قبل سندھ کے شہر خیرپور میں جشن میلادالبنی کے اجتماع پر دہشت گردوں کے حملے میں چار افراد شہید اور دس دیگر زخمی ہوگئے تھے۔