پاکستان، داعش کے 5 دہشت گرد ہلاک
Dec ۳۱, ۲۰۱۷ ۰۵:۱۳ Asia/Tehran
سپر ہائی وے پر پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں داعش کے 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ایس ایس پی کراچی ملیر راؤ انوار کے مطابق پولیس نے سپر ہائی وے پر واقع ایوب گوٹھ میں خفیہ اطلاعات پر چھاپہ مارا تو وہاں موجود دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کے ساتھ ساتھ دستی بموں سے حملہ کر دیا ۔ جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
ایس ایس پی راؤ انوار کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق داعش سے تھا اور ایک دہشت گرد کی شناخت قاری حبیب اللہ عرف عبدالسلام کے نام سے ہوئی ہے، جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں کسی پولیس اہلکار کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، علاقے میں پولیس بدستور سرچ آپریشن کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ سپر ہائی وے اور اس سے ملحقہ علاقوں میں کارروائی کے دوران درجنوں تکفیری دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں۔
ٹیگس