زینب کے سفاک قاتل کو 4 بار سزائے موت
Feb ۱۷, ۲۰۱۸ ۱۲:۱۷ Asia/Tehran
قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی ننھی زینب کے کیس کا فیصلہ سنادیا گیا ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے قصور میں زینب سے زیادتی اور قتل کا جرم ثابت ہونے پرسفاک مجرم عمران علی کو 4 بار سزائے موت سنادی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج سجاد احمد نے 4 روز تک مسلسل کئی کئی گھنٹے کیس کی سماعت کے بعد جمعرات کو فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج ہفتے کے روزسنادیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ قصور میں 7 سالہ بچی زینب کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔ اس گھناؤنے جرم میں ملوث ہونے پر ملزم عمران علی کو گرفتار کیا گیا جس نے زینب کے علاوہ دیگر 7 بچیوں کو بھی زیادتی اور قتل کرنے کا اعتراف کیا۔ زینب کیس پاکستان کے ہائی پروفائل مقدمات میں سے ایک بن چکا ہے۔