کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے مریم نواز کو پارٹی کی صدر بنانے کی حمایت کردی
پاکستان کی حکمراں جماعت مسلم لیگ نون کے رہنما اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا ہے کہ ان کی اہلیہ پارٹی کی صدر بننے کی اہلیت رکھتی ہیں۔
پاکستان کی حکمراں جماعت مسلم لیگ نون کی سربراہی کے لئے نوازشریف کو نااہل قرار دئے جانے کے بعد پارٹی کے آئندہ صدر کے انتخاب کے لئے مشاورت کا مرحلہ ختم ہوگیا ہے تاہم کسی حتمے نام کا اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔
پاکستان مسلم لیگ نون کے بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے نام پر سب کا اتفاق ہے لیکن بعض ذرائع یہ کہتے ہیں کہ بیگم کلثوم نوازبھی صدر بن سکتی ہیں۔
اس درمیان میاں نوازشریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے مریم نواز کو پارٹی صدر بنانے کی حمایت کردی ہے انہوں نے کہا ہے کہ مریم نواز پارٹی سربراہ بننے کی اہل ہیں - کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ ان کی اہلیہ مریم نواز پارٹی صدر بننے کی اہل ہیں تاہم نوازشریف کا پارٹی صدر کے حوالے سے جو فیصلہ ہوگا تمام لوگ اسی کو قبول کریں گے۔