Feb ۰۳, ۲۰۲۶ ۲۰:۳۶ Asia/Tehran
  • ایران نے یورپی یونین کے رکن ممالک کے سفیروں کو طلب کر لیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بتایا ہے کہ یورپی یونین کے رکن ممالک کے سفیروں کو وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا۔

سحرنیوز/ایران:  اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ تہران میں یورپی یونین کے تقریبا بیس رکن ممالک کے سفارت خانے ہیں۔ ان ممالک کے سفیروں کو چند روز قبل برسلز میں انجام پانے والے اس اقدام کے خلاف احتجاج کے طور پر طلب کیا گیا جس میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گيا تھا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یورپی یونین کا یہ اقدام درحقیقت امریکہ اور صیہونی حکومت کی ایما پر کیا جانے والا ایک سیاسی اقدام ہے کہا کہ اگرچہ عملی طور پر اس اقدام کی کوئي اہمیت نہیں ہے لیکن یہ بہت ہی برا اور مکمل طور پر غیر قانونی اقدام شمار ہوتا ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

اسماعیل بقائی کا مزید کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہر سطح پر اس اقدام کے خلاف ردعمل ظاہر کیا ہے اور وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے کیونکہ کسی بھی ملک کے لئے یہ بات قابل قبول نہیں ہے کہ اس کی مسلح افواج کے ایک حصے کے لئے نامناسب الفاظ استعمال کئے جائيں۔

بقائی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اس اقدام پر ہر سطح پر رد عمل کا اظہار کیا ہے اور وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے کیونکہ کوئی بھی ملک اس بات کو قبول نہیں کرتا ہے کہ اس کی مسلح افواج کے حصے کو اس طرح کے نامناسب الفاظ میں بیان کیا جائے۔

 

ٹیگس