نواز شریف نے عدالت کا فیصلہ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا
Feb ۲۸, ۲۰۱۸ ۱۶:۲۴ Asia/Tehran
پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے خلاف عدالت کے فیصلے کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔
پاکستانی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے بارے میں عدالت کے فیصلے کو قبول نہیں کرتے۔
یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اب تک عدالت کے فیصلوں پر براہ راست تنقید کرنے سے گریز کرتے رہے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے عدلیہ کو براہ راست ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ انہیں نا اہل قرار دینے کا فیصلہ بغیر کسی دلیل کے صادر کیا گیا ہے اور وہ اپنے لئے عدالت کے اس قسم کے احکام کی پابندی ضروری نہیں سمجھتے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نون، ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے لیکن اس کو سینیٹ کے الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی گئی اور یہ ملک کے عوام پر ظلم ہے۔