ایم ایم اے کی صدارت کے لئے مولانا فضل الرحمٰن کے نام پراختلافات
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i317453-ایم_ایم_اے_کی_صدارت_کے_لئے_مولانا_فضل_الرحمٰن_کے_نام_پراختلافات
ایم ایم اے کی سربراہی کے لئے مولانا فضل الرحمٰن کے نام پر اتفاق نہیں ہونے کی وجہ سے اہم اجلاس بے نتیجہ ہی ختم ہوگیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۱۳, ۲۰۱۸ ۰۴:۵۹ Asia/Tehran
  • ایم ایم اے کی صدارت کے لئے مولانا فضل الرحمٰن کے نام پراختلافات

ایم ایم اے کی سربراہی کے لئے مولانا فضل الرحمٰن کے نام پر اتفاق نہیں ہونے کی وجہ سے اہم اجلاس بے نتیجہ ہی ختم ہوگیا۔

متحدہ مجلس عمل کی بحالی کا اہم اجلاس مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر ہوا جس میں سراج الحق،علامہ ساجد نقوی ،شاہ اویس نورانی ، علامہ ابتسام الٰہی ظہیر اور دیگر بڑی مذہبی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔

اجلاس میں ایم ایم اے کی سربراہی سمیت دیگر معاملات میں ڈیڈلاک برقرار رہا ،مولانا فضل الرحمٰن دینی جماعتوں کے اتحاد کی سربراہی کے خواہاں ہیں اور سیکریٹری جنرل کے لئے لیاقت بلوچ اور جے یو پی کے اویس نورانی آمنے سامنے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے مذہبی جماعتوں کے اتحاد میں شامل جماعتیں لابنگ کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں اورآج منگل کے روز دوبارہ ہونے والا اجلاس نتیجہ خیز ثابت ہوسکتا ہے۔

ایم ایم اے میں شامل سربراہان کل دوبارہ سر جوڑ کر بیٹھیں گے، اس سے قبل جب ایم ایم اے ٹوٹی تھی تو جماعت اسلامی کے امیر قاضی حسین احمد مرحوم اتحاد کے صدر تھے۔