نواز شریف کی حزب اختلاف کی جماعتوں پر کڑی نکتہ چینی
پاکستان کے سابق وزیراعظم اور حکمراں جماعت مسلم کے قائد میاں نواز شریف نے حزب اختلاف کی جماعتوں پر چور دوازے اسے اقتدار حاصل کرنے کوششوں کا الزام عائد کیا ہے۔
اسلام آباد میں احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی
اور تحریک انصاف کی سیاست کا مقصد عوام کا دھوکا دینا ہے جب کہ یہ لوگ ہمیشہ سے چور دروازے سے اقتدار میں آنے کی خواہاں ہیں۔
انہوں نے عدالتی اصلاحات کو وقت کی اہم ترین ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی اصلاحات ہمارے آئندہ الیکشن کے منشور کا حصہ ہوں گی۔
واضح رہے کہ پناما لیکس کیس میں پاکستان کی سپریم کورٹ کی جانب سے اسمبلی کی رکنیت کے لیے نااہل قرار دیے جانے کے باعث میاں نواز شریف کو وزارت عظمی اور پارٹی کی صدارت سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔
اس فیصلے کے بعد پاکستان کی حکمراں جماعت مسلم لیگ نواز کے رہنما ملکی عدالتوں پر نکتہ چینی اور عدالتی اصلاحات کی بات ر کر ہے ہیں۔