Mar ۲۰, ۲۰۱۸ ۰۸:۳۸ Asia/Tehran
  • پاکستان : جہازوں کے ٹکرانے کی تحقیقات

کراچی بندرگاہ پر مال بردار جہاز بے قابو ہوکر ٹرمینل پر کھڑے دوسرے جہاز سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے کئی کنٹینرز سمندر میں گرگئے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق کراچی بندرگاہ پر ایک مال بردار جہاز لنگر انداز تھا، اس دوران دوسرا جہاز قریب سے گزرتے ہوئے ٹرمینل پر کھڑے جہاز سے ٹکرا گیا، دونوں بڑے جہاز ٹکرانے سے کئی کنٹینرز سمندر میں گرگئے اور ملبہ دور دور تک پھیل گیا۔

ٹرمینل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم مالی نقصان کا جائزہ لینے اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی حکام کا کہنا ہے کہ غفلت ثابت ہونے پر ملکی اور عالمی قوانین کے مطابق کارروائی ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے جہازوں میں غیرملکی عملہ بھی موجود تھا۔

 

ٹیگس