Mar ۲۲, ۲۰۱۸ ۰۹:۴۵ Asia/Tehran
  • کوئٹہ میں خودکش حملہ ناکام، دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے کچ موڑ پرخودکش حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے حملہ آور کو ہلاک کردیا۔

موصولہ رپورٹوں کے مطابق کوئٹہ میں کچھ موڑ پردہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کونشانہ بنایا تاہم فورسز نے خود کش حملے کی کوشش ناکام بنادی جبکہ کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک ہوگیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ آور کی خودکش جیکٹ میں 8 سے 10 کیلو دھماکہ خیزمواد موجود تھا۔  بم ڈسپوزل اسکواڈ نے خود کش جیکٹ کو ناکارہ بنایا دیا ہے جبکہ اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کر دیا ہے۔

ٹیگس