Jul ۳۰, ۲۰۲۵ ۱۳:۴۰ Asia/Tehran

ہندوستان کے بعض ٹی وی چینلوں میں رہبرانقلاب اسلامی کی شان میں گستاخی کے خلاف ہندوستانی عوام میں شدید غم وغصہ پایاجارہا ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستان سے ہمارے نمائندوں نے خبردی ہے کہ بعض ٹی وی چینلوں میں رہبرانقلاب اسلامی کی شان میں گستاخی پر ہندوستان کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ہندوستان کے ان ٹی وی چینلوں کو سخت خبردار کیا ہے۔ سری نگر میں خاصی تعداد ميں لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر رہبرانقلاب اسلامی اور مرجعیت کی شان میں بعض ٹی وی چینلوں کے گستاخانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے ان چینلوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا آزادی اظہار رائے کے نام اسلام دشمن قوتوں کی ایما پر مرجعیت اور اسلامی مقدسات کی شان میں گستاخی کسی بھی قیمت پر برداشت نہيں کی جائے گی۔

ٹیگس