شہر بانو رحمان سینیٹ میں قائد حزب اختلاف منتخب
پاکستان کی سینٹ میں پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شیری رحمان کو قائد حزب اختلاف منتخب کر لیا گیا۔
سینیٹ کے سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں ان کے انتخاب کی توثیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر منتخب ہو گئیں۔
شیری رحمان کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے کے لیے چوتنتیس ارکان نے ووٹ دیئے جبکہ ان کے مد مقابل امیدوار اعظم خان سواتی، صرف انیس ووٹ حاصل کر سکے۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے پیپلز پارٹی کے نامزد کردہ امیدوار کو چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب کیا گیا تھا۔
شہر بانو رحمان جو شیری رحمان کے نام سے مشہور ہیں، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ سنبھالنے والی پہلی خاتون ہیں۔ شیری رحمان متعدد بار رکن قومی اسمبلی رہنے کے علاوہ وفاق میں صحت کے علاوہ مختلف دیگر عہدوں پر بھی فائز رہی ہیں۔ وہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں امریکا میں پاکستان کی سفیر بھی رہ چکی ہیں۔