پاک افغان سرحد پر دہشت گردی 8 ہلاک
Jun ۱۵, ۲۰۱۸ ۱۷:۵۰ Asia/Tehran
آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے چیک پوسٹوں پر متعدد حملے کیے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان میں شوال کے مقام پر کئی بار فوجی پوسٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جسے ناکام بناتے ہوئے 3 اہلکار ہلاک ہوئے جب کہ جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد بھی مارے گئے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور افغان صدر اشرف غنی کے مابین سرحد پار حملوں اور بارڈ رسیکیورٹی مینجمنٹ بہتر بنانے پر تبادلہ خیال ہوا تھا۔
ٹیگس