Jun ۲۳, ۲۰۱۸ ۱۵:۱۵ Asia/Tehran
  • پاکستان عوامی تحریک کا الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے آئندہ عام انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جماعت دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن میں حصہ نہیں لے گی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ پاکستان کے آئین کی روح نکال لی گئی ہے-

ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کے بعد بقول ان کے جرائم پیشہ افراد پارلیمنٹ میں بیٹھیں گے- طاہرالقادری نے کہا کہ ان کی جماعت دھاندلی زدہ نظام کا نہ تو ماضی میں حصہ تھی اور نہ آئندہ کبھی اس کا حصہ بنے گی-

انہوں نے کہا کہ نظام کا حصہ بنے بغیر بھی ملکی نظام میں تبدیلی لائی جا سکتی ہے- ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ الیکشن سے قبل ہی انہوں نے ملک میں مایوسی کی فضا سے عوام کو آگاہ کر دیا ہے اور ہم اپنے نظریئے پر بدستور قائم ہیں-