Feb ۰۵, ۲۰۲۶ ۰۹:۱۳ Asia/Tehran
  • خطے میں امن و استحکام کے لیے تہران اور ریاض کا سفارتی رابطہ

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے تازہ ترین علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

سحرنیوز/ایران:  ارنا کی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی وزیر خارجہ نے علاقائی استحکام کی حمایت کے حوالے سے ریاض کے نقطہ نظر پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک موجودہ چیلنجوں سے نمٹنے کی غرض سے کسی بھی سیاسی اور سفارتی حل کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے علاقائی استحکام قائم رکھنے اور خطے کے تمام ممالک کے مفادات کے تحفظ کی غرض سے قریبی مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس