بلڈوزر سیاست اور اقلیتوں کو نشانہ بنانا مودی حکومت کی پالیسی ہے : ملکارجن کھڑگے
ہندوستان کی کانگریس پارٹی کے صدر اور راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے قائد ملکارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ بی جے پی کے ایک وزیر اعلیٰ کا مسلم سماج کو ہدف بنا کر دیا گیا بیان جمہوریت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان: راجیہ سبھا میں تقریر کرتے ہوئے کھڑگے نے کہا کہ ملک میں خاص طبقہ کو ہدف بنایا جا رہا ہے اور بلڈوزر پالیٹکس کو حکمت عملی کی شکل میں استعمال کیا جا رہا ہے۔
کھڑگے نے کہا کہ میں مودی حکومت سے جاننا چاہتا ہوں کہ وہ کس طرح کا ہندوستان بنانا چاہتے ہیں؟ انصاف، آزادی، مساوات اور محبت کے اصولوں سے نریندر مودی کو پرہیز دکھائی دیتا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
کانگریس صدر اور راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے قائد ملکارجن کھڑگے نے ایوان بالا میں اپنی تقریر کے دوران کہا کہ ٹیکس دہندگان کے پیسوں سے عالیشان تقاریب اور پروپیگنڈے عوام کو تھوڑے وقت کے لیے گمراہ کر سکتے ہیں، لیکن آپ نے غریب، خواتین، محروم، دلت، قبائلی، اقلیت، پسماندہ طبقات، مزدور، کسان و طلبا کے مفادات پر چوٹ پہنچائی ہے اور انھیں مایوس کیا ہے۔‘‘