Jun ۲۷, ۲۰۱۸ ۱۹:۳۱ Asia/Tehran
  • ناصر خان جنجوعہ قومی سلامتی کے امور کے مشیر سے مستعفی

پاکستان کے قومی سلامتی کے امور کے مشیر لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصرخان جنجوعہ نے اپنے عہدے سے استعفا دے دیا۔

پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر نے اپنا استعفا نگراں وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک کو پیش کر دیا جسے انہوں نے منطور کر لیا- ناصرخان جنجوعہ کو تئیس اکتوبر دو ہزار پندرہ کو سرتاج عزیز کی جگہ پاکستان کا قومی سلامتی کا مشیر مقرر کیا گیا تھا-

پاکستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصرخان جنجوعہ کی وزیر کی حیثیت کو نگراں حکومت نے واپس لے لیا تھا جس کے بعد سے ان کے اور نگراں حکومت کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے تھے- اس درمیان خود ناصر خان جنجوعہ کا کہنا ہے کہ منگل کو نگراں وزیراعظم کو استعفا بھیج دیا تھا-

حکومتی مدت پوری ہونے پر استعفا دینا تھا تاہم اس میں چند روز کی تاخیر ہو گئی-