Jul ۰۳, ۲۰۱۸ ۱۹:۰۷ Asia/Tehran
  • شریف فیملی کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ چھے جولائی کو

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نواز شریف اور ان کے گھر والوں کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ چھے جولائی کو سنایا جائے گا۔

شریف فیملی کے وکلا اور نیب پراسیکیوٹر نے اپنے حتمی دلائل مکمل کر لئے ہیں جس کے بعد احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کے معاملے میں فیصلہ محفوظ کر لیا جو چھے جولائی جمعے کو سنایا جائے گا-

نوازشریف اور ان کی فیملی کے خلاف عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کا ٹرائل دس مہینے میں مکمل کیا ہے- اس کیس میں نواز شریف، مریم، حسن، حسین نواز اور کیپٹن صفدر کو  ملزم کے طور پر نامزد کیا گیا ہے- عدالت نے عدم حاضری کی بنا پر حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دے دیا تھا-

اس ریفرنس میں مجموعی طور پر اٹھارہ گواہوں کے بیانات قلمبند کئے گئے جن میں پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا بھی شامل تھے-