جیل میں نواز شریف کی طبعیت ناساز، اسپتال منتقل
پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف کی اڈیالہ جیل میں طبیعب ناساز ہونے کے بعد انہیں پمز اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق اڈیالہ جیل میں طبیعت بگڑجانے کے بعد سابق وزیراعظم پاکستان کو سخت سیکورٹی میں پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے اڈیالہ جیل میں ان کا معائنہ کیا اور انہیں اسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا جسے سابق وزیراعظم پاکستان نے قبول کرتے ہوئے اس پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا۔
نوازشریف کو اسپتال منتقل کرنے کے لئے ایک بکتربند گاڑی اور تین ایمبولینس اڈیالہ جیل پہنچیں اور سخت سیکورٹی میں انہیں پمز منتقل کیا گیا۔
اس سے پہلے نگراں وزیرداخلہ نے بتایا تھا کہ ڈاکٹروں کی سفارش پر نوازشریف کو پمز اسپتال میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان کے سینے اور بازو میں تکلیف تھی اور ای سی جی بھی ٹھیک نہیں آئی جبکہ بلد ٹیسٹ میں بھی کلاٹس کی نشاندہی ہوئی ہے۔