عمران خان نے ہندوستان کو مذاکرات کی دعوت دے دی
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کشمیر سمیت سبھی تصفیہ طلب معاملات پر ہندوستان کو مذاکرات کی دعوت دی ہے۔
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے ہندوستان کو سبھی تصفیہ طلب مسائل خاص طور پر کشمیر کے مسئلے پر بات چیت کی دعوت دی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ بات چیت کے ذریعے تنازعات کا حل ، غربت کے خاتمے اور برصغیر کے عوام کی زندگیوں کو بہتر بنانے کا آسان نسخہ ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ کشمیر سمیت تمام تنازعات پر بات چیت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ غربت کے خاتمے کا بہترین طریقہ مذاکرات اور تجارت ہے۔
اس سے پہلے ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے بھی عمران خان کو وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالنے پر انہیں مبارکبادی کا خط ارسال کیا تھا۔ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپنے پہلے خطاب میں بھی پڑوسیوں کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے کے عزم کا اعلان کیا تھا۔