Aug ۲۵, ۲۰۱۸ ۱۰:۲۷ Asia/Tehran
  • پاکستان نے کیا ایرانی وزیرخارجہ کے دورے کا خیرمقدم

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد ظریف رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جمعہ کے روز دفترخارجہ میں ملکی اور غیرملکی میڈیا  کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف کے پاکستان کے متوقع دورے کا خیرمقدم کرتے ہیں.

انہوں نے کہا کہ انھیں منصب سنبھالنے کے حوالے سے اپنے ایرانی ہم منصب کی جانب سے مبارکباد کا پیغام بھی موصول ہوا تھا. شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم اپنی خارجہ پالیسی میں امریکہ اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی کو بھی دیکھ رہے ہیں.

انہوں نے کہا کہ ایران کے وزیر خارجہ 30 اور 31 اگست کے درمیان پاکستان کے دورے پر اسلام آباد آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایرانی وزیر خارجہ کو خوش آمدید کہتے ہیں.

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کی ایران کے ساتھ طویل سرحد ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ان سرحدوں پر دیرپا امن برقرار رہے.

 

ٹیگس