سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث افسران عہدوں سے بر طرف
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i335739-سانحہ_ماڈل_ٹاؤن_میں_ملوث_افسران_عہدوں_سے_بر_طرف
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث افسران کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۲۸, ۲۰۱۸ ۰۴:۲۱ Asia/Tehran
  • سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث افسران عہدوں سے بر طرف

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث افسران کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔

پاکستان کی حکومت کے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث افسران کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم کی جانب سے یہ ہدایات عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے فون پر گفتگو کے بعد دی گئیں۔ ٹیلی فونک گفتگو میں ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور وزیر اعظم نے ماڈل ٹاؤن میں قتل عام کا نشانہ بننے والوں کو انصاف کی فراہمی کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نہتے شہریوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والوں کو نظام عدل سے فرار کی اجازت نہیں دی جاسکتی، قانون کے یکساں نفاذ پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں۔