Oct ۰۹, ۲۰۱۸ ۱۳:۵۲ Asia/Tehran
  • نواز شریف کی سیاست میں واپسی

پاکستان میں میاں نواز شریف کی سیاست میں واپسی اور شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد پاکستان مسلم لیگ نون نے پارلیمنٹ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کے نا اہل قرار دیئے گئے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف، جنہیں حال ہی میں عدالت کے حکم پر رہا کیا گیا ہے، ایک بار پھر سیاسی میدان میں کود پڑے ہیں۔
انہوں نے اپنی پارٹی کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ ملاقات میں شہباز شریف کی گرفتاری کے معاملے پر احتجاجی تحریک چلانے کے طریقہ کار کے بارے میں صلاح و مشورے کیے ہیں۔
رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ نون نے فی الحال سڑکوں پر احتجاج کرنے اور اسلام آباد یا لاہور میں دھرنے دینے کا فیصلہ بعد کے مرحلے پر موکول کر دیا ہے۔
نوازشریف نے وزیراعظم عمران خان کی حکومت کو پارلیمنٹ اور سینیٹ کا اجلاس بلانے کے لیے چوبیس گھنٹے کی مہلت دی ہے۔ انہون نے کہا ہے کہ حکومت چوبیس گھنٹے کے اندر اندر قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس بلا کر ہماری بات سنے بصورت دیگر پارلیمینٹ کے دونوں ایوانوں کا بائیکاٹ کر دیا جائے گا۔
قابل ذکر ہے مسلم نون کے صدر سربراہ میاں شہباز شریف کو پینے کے صاف پانی اور سستے رہائشی مکانات کی فراہمی کے منصوبے  میں خرد برد کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔