Feb ۰۳, ۲۰۲۶ ۲۰:۲۶ Asia/Tehran
  • ایران - امریکہ مذاکرات؛ پاکستان سمیت کئی اسلامی ممالک کو ثالثی کی دعوت

ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں پاکستان سمیت کئی اسلامی ممالک کو ثالثی کی دعوت دی گئی ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: ارنا کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے پاکستانی صحافیوں کےسوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان کو ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں شرکت کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔

 

پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے ایران اور امریکہ کے درمیان رواں ہفتے استنبول میں شیڈول مذاکرات میں پاکستان کودعوت کی تصدیق کردی ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

پاکستانی اخبار ڈان کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ایک سفارتی ذریعے کا کہنا ہے کہ کشیدگی میں کمی کے سلسلے میں ان مذاکرات میں پاکستان کی شرکت خاص اہمیت کی حامل ہے کیونکہ امریکا، ایران مذاکرات بیک ڈور چینل کوششوں سے ممکن ہوئے اور اسلام آباد نے اس سلسلے میں کردار ادا کیا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ پاکستان کے نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار ایران اور امریکہ کے درمیان جمعے کے دن ہونے والے مذاکرات میں شرکت کریں گے۔

 

ٹیگس