قطر نے علاقائی بحرانوں میں شدت پر تشویش کا اظہار کر دیا
Feb ۰۳, ۲۰۲۶ ۲۰:۳۳ Asia/Tehran
قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے علاقائی بحرانوں میں شدت پیدا ہونے کے خطرے کی بابت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ کشیدہ صورتحال سے نکلنے کا واحد راستہ مذاکرات ہیں
سحرنیوز/عالم اسلام: قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نےکہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اعلی ترین سیاسی سطح پر رابطے اور مذاکرات جاری ہیں اور ان مذاکرات کا بنیادی مقصد کشیدگی کو کم کرنا اور خطے کی غیر مستحکم صورتحال پر قابو پانا ہےاور تمام فریق اس سلسلے میں رابطے میں ہیں۔ قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال سے باہر نکلنے کا واحد راستہ مذاکرات ہی ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel