علاقے کی سلامتی پر افغانستان کے امن و سلامتی کا اثر
پاکستانی فوج کے سربراہ نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ علاقے میں امن و استحکام کے لئے افغانستان میں قیام امن کی ضرورت ہے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی میں افغانستان کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد سے گفتگو میں علاقے میں امن و سلامتی کے لئے افغانستان میں امن کے قیام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان، افغان میں امن و استحکام کے قیام کے لئے اپنی کوششیں بدستور جاری رکھے گا۔
اس ملاقات میں زلمئے خلیل زاد نے بھی افغانستان میں امن و آشتی کے عمل کو آسان بنانے میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
واضح رہے کہ افغانستان کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد متحدہ عرب امارات میں مذاکرات کے بعد افغانستان کے دورے پر کابل پہنچے ہیں۔ وہ اب تک قطر، متحدہ عرب امارات، افغانستان سمیت کئی ملکوں کا دورہ کر چکے ہیں جس کا مقصد طالبان پر دباؤ ڈالنا رہا ہے جبکہ ان کے ان دوروں کا اب تک کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوا ہے۔