Dec ۲۵, ۲۰۱۸ ۱۵:۱۳ Asia/Tehran
  • نواز شریف کوٹ لکھپت جیل منتقل

سابق وزیراعظم نوازشریف کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں منتقل کردیا گیا ہے۔

احتساب عدالت سے العزیزیہ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کا اڈیالہ جیل راولپنڈی سے کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کردیا گیا۔نوازشریف کو پیر کے دن عدالتی فیصلہ آنے کے بعد کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا تھا جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا تھا۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق نوازشریف کو اڈیالہ جیل سے سخت سیکورٹی میں ائیر پورٹ منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور لے جایا گیا۔اس موقع پر قومی احتساب بیورو نیب کی ٹیم بھی سابق وزیراعظم کے ہمراہ تھی جس نے لاہور پہنچنے کے بعد نوازشریف کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا۔
لاہور میں کوٹ لکھپت جیل کے باہر بڑی تعداد میں لیگی کارکن موجود تھے جو اپنی پارٹی کے قائد سے ہمدردی کا اظہار کررہے تھے۔ نوازشریف کے وکیل نے کوٹ کا فیصلہ آنے کے بعد انہیں اڈیالہ جیل کے بجائے لاہور جیل منتقل کرنے کی درخواست کی تھی۔