Dec ۲۵, ۲۰۱۸ ۱۸:۱۲ Asia/Tehran
  •  جے آئی ٹی رپورٹس نہایت اہم دستاویزات ہیں، عمران خان

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹس نہایت اہم دستاویزات ہیں۔

پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا کہ پاناما اور جعلی اکاؤنٹس کی جے آئی ٹی رپورٹس ریاست کی ناکامی کو سمجھنے کے لئے اہم دستاویزات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاناما اور جعلی اکاؤنٹس کے بارے میں جے آئی ٹی رپورٹس انتہائی اہم دستاویزات ہیں جن سے یہ سمجھا جاسکتا ہے کہ کس طرح ریاست ناکام ہوتی ہے اور وہ غربت و قرض میں ڈوبتی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ یہ سمجھنے کے لئے کہ ریاستیں کیسے مفلسی اور قرض کی دلدل میں اترکرناکامی کی بھنیٹ چڑھتی ہیں پاناما اور جعلی اکاؤنٹس کے بارے میں تیار کی جانے والی جے آئی ٹی رپورٹیں بہت ہی اہم ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جس بڑے پیمانے پر عوامی وسائل پر ڈاکہ ڈالا گیا وہ ناقابل یقین ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان رپورٹوں کا مطالعہ کرنے کے باوجود لٹیروں کی وکالت کرنے والے قبیلے کو سمجھنا میرے لئے یقینی طور پر مضحکہ خیز حدتک باعث حیرت ہے۔
واضح رہے مسلم لیگ نون کے تاحیات قائد نوازشریف کو پاناما کیس کی ہی وجہ سے وزارت عظمی کے عہدے اور پارٹی کی صدارت سے نااہل قراردے دیا گیا اور پھرانہیں جیل بھی ہوئی۔